شمالی کشمیر کے اوڑی میں کار اُلٹ گئی، تین سوار زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں ہفتہ کو ایک کار سڑک پر پھسلن کی وجہ سے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کار میں سوار تین مسافر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اوڑی کے چالن بونیار علاقے میں پیش آیا۔
تین زخمی مسافروں کی شناخت خادم حسین ولد بابر علی،حسن جان زوجہ خادم حسین اور نگینہ بیگم زوجہ اسحاق خان ساکنان بگنا سلام آباد کے طور ہوئی ہے۔
تینوں کو علاج و معاجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت مستحکم ہے۔