شمالی کشمیر کے اوڑی میں نوجوان کی مبینہ خودکشی

سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں ایک نوجوان نے مبینہ طور اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کردیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ اوڑی کے گولتہ علاقے میں ایک بیس سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر کے کمرے میں ایک پنکھے کے ساتھ لٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ گھر والوں نے اس کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔