سرینگر//پولیس اور فوج نے جمعہ کو شمالی کشمیر میں اُوڑی علاقے کے بونیار میں تین پستول،15گرینیڈ وغیرہ بر آمدکئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد بونیار میں آپریشن شروع کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیم نے 3 پستول،73گولیاں،2ڈیٹو نیٹر ،15گرینیڈ اور کچھ پاکستانی کرنسی بر آمدکی۔
یہ ساری چیزیں لچھی پورہ علاقے میں ایک نالے سے بر آمد کی گئیں۔