سرینگر/شمالی کشمیر کے پٹن علاقے کا رہنے والا ایک شہری، جو پیشے سے ڈرائیور ہے ،لاپتہ ہوا ہے۔
آج لاپتہ ڈرائیور کے گھروالوں نے سرینگر آکر احتجاج کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اُن کے لاپتہ فرد کی بازیابی میں مدد کرے۔
اسدللہ بٹ (جان محمد)ساکنہ ماموسہ، پٹن 22مارچ کو گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔
مظاہرین نے کہا کہ جان محمد ٹیلی کیمو نیکیشن کمپنی میں کام کرتا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ جان محمد کی بازیابی میں اُن کی مدد کریں۔
متعلقہ گھرانے کی طرف سے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے لیکن جان محمدکا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔