شمالی کشمیر میں کالے ریچھ کی ہڈبونگ ناکارہ سیبوں کو ٹھکانے لگانے کی ایڈوائزری جاری

بلال فرقانی

سرینگر// محکمہ وائلڈ لائف نے شمالی کشمیر میں کالے ریچھ کی موجودگی کے بیچ ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں باغ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ باقی ماندہ سیبوں کو ذخیرہ کریںتاکہ جنگلی جانور ان کی تلاش میں لوگوں پر حملہ آ ور نہ ہوں۔ وائلڈ لائف وارڈن نارتھ ڈویژن نے باغ مالکان سے کہا کہ وہ باغات میں گرے سیبوں کوگڑھوں میں پھینک دیں تاکہ لوگوں کی حفاظت کے لئے کالے ریچھ کی کشش کو روکا جا سکے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کالے ریچھ میں سونگھنے کی ناقابل یقین طاقت ہوتی ہے اور اسے کھانے کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پھلوں کی خوشبو کالے ریچھ کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اس لیے تمام باغ مالکان ضیائع ہوئے سیبوں کا ٹھکانے لگائیں۔