سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں منگل کو ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
یہ واقعہ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ضلع میں کنڈی علاقے کے سادھو گنگا میں پیش آیا۔
مذکورہ فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی47آر آر سے تھا اور وہ سادھو گنگا میں ہی تعینا تھا جہاں آج صبح اُس نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا خاتمہ کردیا۔
گولی چلتے ہی اس کے ساتھیوں نے اُسے خون میں لت پت پایا۔
اسے نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔