شمالی قصبہ سوپور کا 40 سالہ ترکھان چھت سے گرنے کے دو دن بعد فوت

سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں دو دن قبل ایک مکان کی چھت سے پھسل کر گرنے والا ترکھان جمعرات کی صبح دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مہاراج پورہ گاو¿ں میں 24 اگست کو ایک 40سالہ ترکھان ایک مکان کی چھت سے پھسل کر گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ترکھان کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج و معالجے کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا۔
فاروق احمد چانگا نامی مذکورہ ترکھان آج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔