شمالی قصبہ سوپور میں جنگجووں کی فائرنگ کی خبریں بے بنیاد: پولیس

سری نگر// پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں مشتبہ جنگجووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
 پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”مین چوک سوپور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہےں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا“۔
”عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں“۔