شمالی ضلع کپوارہ میں 22دکان آگ کی واردات میں خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات کے نتیجے میں22دکان خاکستر ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے لاوسہ علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فوجی بریگیڈ کے نزدیک واقع شاپنگ کمپلیکس میں یہ واردات گذشتہ شب کے دوران پیش آئی تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
دکانداروں کے مطابق یہ آگ رات گیارہ بجے نمودار ہوئی اور اس نے آناً فاناً پورے کمپلیکس کو پلیٹ میں لےکر22دکانوں کو خاکستر کیا۔
منظور احمد نامی ایک دکاندار کے مطابق اُنہیں آگ لگنے کے وقت بھی نزدیک نہیں جانے دیا گیا اور آج صبح سے بھی وہ اجازت کے ہی منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دکانوں میں موجود سارا سامان جل کر خاک ہوگیا ہے۔
منظور احمد کے مطابق کمپلیکس میں موجود اے ٹی ایم،پوسٹ آفس او رفوج کا انجینئرنگ سٹور بھی جل گیا ہے۔