شمالی ضلع کپوارہ میں فوجی پورٹر پھسل کر ہلاک

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں جمعہ کو ایک فوجی پورٹر پھسل کر ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع کے کرناہ سیکٹر میں پیش آیا جہاں مذکورہ پورٹر ایک گہری کھائی میں جاگرا۔
 نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 39گڑوال ریجمنٹ سے وابستہ 45سالہ منیر احمد جو ولد عبد العزیز جو ، راون گلی سے ناٹہ گلی علاقے میں پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا۔
مذکورہ پورٹر کو کھائی سے نکال کر فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔