شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی واردات،رہائشی مکان اور چار دکان خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے رکھ حاجن گاوں میں منگل کو آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان اور چار دکانیں خاکستر ہوئیں۔
آگ کی اس واردات میں غلام محمد گنائی کا رہائشی مکان اور دو دکانیں متاثر ہوئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آگ رہائشی مکان سے ظاہر ہوئی اور اس نے چار دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تحصیلدار حاجن، غلام محمد بٹ کے مطابق اُنہوں نے جائے واردات کا دورہ کیا اور نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔