شفا پانی لڑکوتی میں بیت الخلا ء و شیڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ قصبہ سے 7کلو میٹر دور معروف شفا پانی لڑکوتی میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ پانی کو کئی برسوں سے مختلف بیماروں کیلئے استعمال کیا جارہاہے جبکہ اس سے بڑی تعداد میں لوگوں کے شفا ہونے کے بعد اس کا نام ہی ’شفا پانی لڑکوتی ‘رکھ دیا گیا ہے ۔روانہ درجنوں کی تعداد میں خواتین اور عام لوگ مختلف علاقوں سے مذکورہ پانی پر جاتے ہیں اور اس پانی کو استعمال کرنے کیساتھ ساتھ اپنے ساتھ بھی لے جاتے ہیں ۔مختلف علاقوں سے پانی پر آنے والی خواتین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زیادہ لوگ ہفتہ اور اتوار کو مذکورہ پانی کا رخ کرتے ہیں اور اس پانی کیساتھ نہانے کے علاوہ وہاں پر کھانا بھی پکا کر کھایا جاتا ہے جس کے کئی ایک بیماروں کی شفا ہو جاتی ہے ۔خواتین نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس وقت تک اس مشہور پانی پر کوئی بھی بیت الخلاء اور بیٹھنے کیلئے شیڈ تعمیر نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے انکی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مقام پر شیڈ اور بیت الخلاء تعمیر کیا جائے تاکہ خواتین کی پریشانیاں حل ہو سکیں۔