شفاف اورپرامن انتخابات کیلئے لائحہ عمل مرتب:الیکشن کمشنر

سرینگر//جموں کشمیر کے سٹیٹ الیکشن کمشنر ، کے کے شرما نے آج کہا کہ ڈی ڈی سی اور پنچایتی ضمنی انتخابات کے پُر امن اور شفاف انعقاد کیلئے ایک منظم لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اختیارات کی غیر مرکوزیت کو یقینی بنائیں گے ۔ سٹیٹ الیکشن کمشنر آج صوبہ جموں کے ڈپٹی کمشنران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد امنِ عامہ کی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے کیا گیا تھا ۔  میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔