جموں // شرومنی اکالی دل نے ریاست جموں و کشمیر میں عام لوگوں خصوصاً سکھ طبقہ کی سیاسی، مذہبی اور سماجی شعبہ میںخدمت کرنے کے لئے ریاست بھر میں اپنی شاخوں کی تشکیل دی ہے۔اتوار کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرومنی اکالی دل کے ریاستی صدر ایس دربیندر سنگھ نے جے اینڈ کے کیلئے شرومنی یوتھ اکالی دل، استری اکالی دل، سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لئے ناموں کا اعلان کیا ۔تمام ونگوں کی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام ونگ شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت
سنگھ کی نگرانی میں کام کریں گے۔سردارنی کلدیپ کور کو استری اکالی دل جے اینڈ کے کا صدر ،سردارنی گورمیت کور کو سینئر نائب صدر اور سابقہ سرپنچ گورمیت کور کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے ۔ایس ہرپریت سنگھ چھوٹو کو شرومنی یوتھ اکالی دل کا صدر ، ایس من دیپ سنگھ کو سینئر نائب صدر، ایس گگن دیپ سنگھ کو جنرل سیکرٹری، منجیت سنگھ کو جوائنٹ سیکرٹری،ایس مہندر پال سنگھ کو خزانچی، یس ہرپریت سنگھ لکی کو سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا صدر ،ایس امر دیپ سنگھ کو سینئر نائب صدر، ایس گورویندر پال سنگھ کو جنرل سیکرٹری، ایس جسپال سنگھ کو جوائنٹ سیکرٹری،ایس دھرمیندر سنگھ کو خزانچی نامزد کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر نئی سکھ تنظمیوں نے اپنے مستقبل کے پروگراموں او رپالسیوں پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پرچیر مین ایس اے ڈی ایس دیال سنگھ وزیر، سرپنچ کیپٹن ہزارا سنگھ،ایس سریندر سنگھ کالہ، ایس گجن سنگھ ،ایس مہندر سنگھ ، ایس پرمججیت سنگھ ،سرپنچ ایس رویندر سنگھ ،کارپوریٹر ایس یدھ ویر سنگھ ، ایس راجندر سنگھ ، ممبر ڈی جی پی سی جموں ایس راجا سنگھ ،ایس جگجیت سنگھ ،ایس من موہن سنگھ ،ایس کلونت سنگھ ، ایس کلدیپ سنگھ ملک، ایس سرجیت سنگھ کوکو، ایس کلونت سنگھ ،ایس رسبیر سنگھ ،ایس تیج پال سنگھ اور ایس کلتار سنگھ بھی موجود تھے۔