شراب سمگلر گرفتار ،کیس درج کرلیا گیا

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شراب سمگلر روں کو گرفتار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سب ڈویژن میں انگریزی شراب کا غیر قانونی کارو بار کرنے والے افراد کے سلسلہ میں خفیہ جانکاری ملنے کے بعد اس سلسلہ میں کی گئی کارروائی کے دوران انگریزی شراب کی کئی بوتلیں ضبط کرتے ہوئے 2سمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افرا د سب ڈویژن کے سیری علاقہ میں کاروبارکرنے میں مصروف تھے تاہم اس دوران لگائے گئے ایک ناکے کے دوران دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سمگلروں کی شناخت اشونی کمار ولد بنسی لعل اور محمد شوکت ولد محمد قاسم کے طور پر ہوئی ہے اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔