شراب سمگلر گرفتار،425 بوتلیں ضبط

مینڈھر//مینڈھرمیں پولیس نے ایک شخص کوغیرقانونی طورپرشراب کاکاروبارمیں ملوث پانے پرگرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی اونیرج پڈیاراورایس ایچ او عنایت احمدکی قیادت میں پولیس ٹیم نے ایک جگہ پرچھاپالایاجہاں سے ایک شخص کو425 شراب کی بوتلوں سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق شراب سمگلرکی شناخت سریندرسنگھ ولد کیسرسنگھ ساکن گوہلدکے طورپرکی گئی ہے۔پولیس نے مینڈھرپولیس سٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔