شراب اور منشیات کی بدعت میں اضافہ

رام بن//بٹوت میں شراب کی غیر قانونی بکری اور منشیات کی بدعت میں ہو رہے اضافہ کے خلاف سیرت کمیٹی جامع مسجد قدیم بٹوت کے صدر شیخ مطیع الرسول امین کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں سول سوسائٹی ،طلاب اور مقامی سیاسی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ریلی بھدرواہ موڑ سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد متصل بس اسٹینڈ بٹوت اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شامل لوگوںنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اُٹھا کر رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے۔ریلی کا اختتام ہونے سے قبل مقررین نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو قصبہ میں ناجائز شراب کی بکری اور منشیات کی بدعت کے خلاف موثر کاروائی کرنے کی اپیل کی گئی ۔مقررین نے اس بدعت کے خلاف احتیاطی اقدام کرنے کی بھی اپیل کی، تاکہ نوجوان نسل کو بڑھتے ہوئے منشیات کی بدعت سے بچایا جا سکے۔مقررین نے انتظامیہ کو تنبہیہ کیا کہ اگر اس بدعت کے خلاف کارگر اقدام نہیں کئے گئے تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔