شدید گرمی سے لوگوں کو راحت | 31.7درجہ حرارت کے بعد سہ پہر کو ہلکی بارش

سرینگر // وادی میں حالیہ ایام کے دوران گرمی میں اضافہ دیکھا گیا۔ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت32.9ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ اتوار کو 31.7درجہ حرارت رہا۔ جس کے ساتھ ہی سہ پہر کو پیر پنچال کے آر پارتیر ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی ہلکی بارشیں ہوئیں ۔محکمہ موسمیات نے اتور کی دوپہر کو  پیشگوئی کی تھی کہ سہ پہر کو چند گھنٹوں کیلئے ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔گرمی سے اہل وادی کو اتوار کو اس وقت راحت نصیب ہوئی جب سہ پہر کو تیز ہوائیں چلیں اور اسکے ساتھ ہی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں 31.0 ، پہلگام میں.6 27 ، کپوارہ28.5 ، گلمرگ میں 24.5 کے علاوہ جموں میں 38.2 ، بانہال 31.64 ، کٹرہ 35.3 ،اور بھدرواہ میں 31.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ترال اور شوپیان میں ہلکی بارشیں ہوئیں جبکہ سونہ مرگ ، کنگن ، اور گنڈ میں بھی شام تک ہلکے سے درمیانہ درجہ کی بارشیں ہو ئیں ۔۔بارہمولہ اور کپواڑہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری تھا اس دوران وہاں تیز ہوائیں بھی چلنے کی اطلاع ہے ۔جموں صوبہ کے ضلع پونچھ سے اطلاع ہے کہ وہاں میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی تھیں جبکہ بالائی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔ریاسی کے مہور علاقے میں بھی تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں بجلی گل رہی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج سے موسم ٹھیک رہے گا اور درجہ حرارت مزید بڑھے گا ۔