شدید ٹھنڈ کے ڈھیرے

 سرینگر //گذشتہ کچھ روز سے وادی اور لداخ میں رات کے درجہ حرارت میں مزید گرواٹ دیکھنے کو ملی اور گذشتہ رات سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر محکمہ موسمیات نے خشک موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہرکیاہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں ابھی ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حررات 0.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور یہ رات سرینگر میں روان موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی جبکہ اس سے قبل یعنی بدھ اور جمعرات کو سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔جبکہ پہلگام وادی کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4ڈگری ریکارڈ کی گئی ۔پہلگام میں اس سے قبل کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔محکمہ نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0ڈگری رہا وہیں اس سے قبل کی رات کو یہاں 0.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔کپوارہ میں بھی درجہ حرارت منفی 0.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کی رات کو یہاں منفی 0.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو 0.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا وہیں اس سے قبل کی رات کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5ڈگری رہا ۔ادھر لداخ خطہ میں بھی درجہ حرارت میں مزید گرواٹ دیکھنے کو ملی ہے لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری اورکرگل میں منفی 1.9 ڈگری سلسیش یکارڈ کیا گیا۔