شب برات پر خصوصی انتظامات میسر رکھے جائیں :ساگر

سرینگر//نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شب برات کی مقدس تقریب کے سلسلے میں تمام مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام باڑوں میں بجلی، پینے کی پانی، صحت وصفائی اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات میسر رکھیں۔ انہوں نے درگاہ حضرتبل، تاریخی جامع مسجد، خانقاہِ معلی، زیارت پیردستگیر صاحب خانیار شریف، زیارت محبوب العالم کوہ ماران، زیارت نقشبند صاحبؒ اور چرار شریف کے ساتھ ساتھ دیگر خانقاہوں ، زیارتگاہوں اور مساجد میں انتظامات دستیاب رکھنے کی اپیل کی ہے۔