شبیر شاہ سے متعلق خبرگمراہ کن : فریڈم پارٹی

سرینگر// ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر شاہ نے کبھی بھی سرکاری سیکورٹی حاصل نہیں کی تھی اورآج جو اُن کی سیکورٹی کے واپس لینے کے بارے میں خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ ایک گمراہ کن ہے ۔اپنے ایک بیان میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ دلی کے تہاڑ جیل میں مقید شبیر شاہ نے حال ہی میں اپنی اسیری کے32سال مکمل کرلئے ہیں اور انہیں کبھی بھی  سیکورٹی حاصل نہیں رہی ہے اس لئے اس کا واپس لیا جانا محض ایک جھوٹا پروپگنڈا ہے اور کچھ نہیں۔ بیان کے مطابق شبیر شاہ نے آج تک کبھی بھی پاسپورٹ حاصل کرنے کی بھی کوشش نہیں کی ہے، سیکورٹی لینے کا تو سوال ہی نہیں ہوتا ہے۔