شبیر خان کی قیادت میں کانگریس کااجلاس

تھنہ منڈی //راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں کانگریس کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سینئر رہنما و سابق وزیر شبیر احمد خان نے کی ۔ اس موقعہ پر تھنہ منڈی کے کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے پنچایتی نمائندگان اور میونسپل کمیٹی کے ممبران بھی موجو دتھے ۔ شبیر خان نے مقامی مسائل سنتے ہوئے انہیں حل کروانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہاں اجاگر ہوئے معاملات کو ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لاکر حل کروائیں گے ۔انہوںنے پنچایتی نمائندگان پر زور دیاکہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات کریں اور ذمہ داریوںکو بحسن خوبی انجام دیں ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنایاجائے اور پارٹی کو کامیاب بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام بی جے پی کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور اگلی حکومت کانگریس کی ہی ہوگی ۔