شبانہ سردی میں قدرے کمی

سرینگر // وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے سردی میں قدرے کمی دیکھنے کو ملی ہے۔محکمہ کے مطابق 24 اور 25 نومبر کو موسم کروٹ لے سکتا ہے جس سے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشیں ہوں گی ۔وادی کے درجہ حرارت میں قدرے بہتری آگئی ہے۔سرینگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس سے قبل کی رات درجہ حرارت منفی1.5ڈگری تک جا پہنچا تھا ۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا اور گذشتہ رات یہاں منفی 2.0ڈگری درج کیا گیا تھا۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب منفی4.7 ڈگری تھا۔کپوارہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 2.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات یہاں منفی2.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جہاں گذشتہ شب منفی 2.2 ڈگری  تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ضلع کرگل میں منفی 0.5 ڈگری سلسیش اور قصبہ دراس میں منفی 5.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔