شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ

اشفاق سعید
سرینگر//دو دن تک بیچ بیچ میں بارشیں ہونے سے وادی کے درجہ حرارت میں یکدم سے بہت زیادہ گراوٹ آگئی۔ بدھ اورجمعرات کوہلکی بارش کے بعد، وادی کشمیر میں پارہ معمول سے نیچے گرگیا۔ جمعہ کے روز دھوپ نکلنے کے باوجودموسم سردرہا۔ سہ پہر 5بجے سے مطلع پھر سے ابرآلود ہونے لگا،جس سے سردی میں مزید کمی آئی۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے24گھنٹوںکے دوران جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کاامکان ہے ، البتہ دور دور کہیں پہاڑین علاقوں میں معمولی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی راجدھانی میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 0.6ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں 4.8، کوکرناگ میں  5.3، پہلگام میں 1.2، گلمرگ میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی اور یہاں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت1.8 ،بارہمولہ ضلع میں0.3،  اورکپواڑہ میں6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔