شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

 سرینگر //منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو وادی میںمطلع ابر آلود رہنے کے نتیجے میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری آئی ۔درجہ حرارت میں کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لداخ خطے کے کرگل علاقے میں جہاں ایک دن قبل کی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا وہاں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ لداخ کے لیہہ علاقے میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے ۔منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو اس علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.2ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات کو اس علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.6ڈگری سلسیش تھا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں جہاں اس سے قبل کی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6ڈگری سلسیش تھا تاہم منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو وہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.7ڈگری سلسیش ریکارڑ کیا گیااور اس طرح لوگوں کو سردی سے قدر راحت نصیب ہوئی سیاحتی مقام پہلگام میں منگل اور بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3ڈگری سلسیش ریکارر کیا گیا جہاں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9ڈگری سلسیش ریکارڑ کیا گیا تھا۔گلمرگ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے جہاں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو اس علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سلسیش تھا وہیں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو وہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا ۔اسی طرح جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں منفی 0.4کپوارہ میں 0.1اور کوکرناگ میں 0.1ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔