سرینگر // وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اورشبانہ درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری یکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 13نومبر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیاہے ۔ایک ترجمان کے مطابق سنیچر اور اتوار کی رات سرینگر میں رواں موسم کی سرد رات ریکارڈ کی گئی اور اس دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 تک گر گیا۔جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں کم سے کم درجہ حرات منفی 0.8 اورکپوارہ میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات درجہ حرات منفی 2.2 درج ہوا۔ پہلگام میں منفی 2.8 اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 13نومبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے ۔
شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ | سرینگر میں منفی 1.4اور پہلگام میں2.8 درج
