شاہ پور کنڈی راجوری میں دھماکہ، دو زخمی | کوٹرنکا علاقے میں 28 نوں میں چوتھا دھماکہ

سمت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع کے کوٹرنکا  شاہ پور کنڈی گا ئوں میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ 28 دنوں میں اس علاقے میں ہونے والا  یہ چوتھا دھماکہ ہے۔اتوار کی شام حکام نے بتایا کہ راجوری ضلع کے تھانہ بدھل کے شاہ پور کنڈی گا ئوں میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ گھر کے باہر دھماکہ ہوا جس میں ٹینٹ ہائوس میں کام کرنے والے دو کارکن زخمی ہوگئے۔ حکام نے مزید کہا کہ پولیس اور فوج کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کی شناخت جسبیر سنگھ ولد بلوان سنگھ ساکن موہڑہ اور بلند خان ولد سید محمد ساکن جگلانو کے طور پر ہوئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 28 دنوں میں علاقے میں یہ لگاتار چوتھا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل سب ڈویژن کے تھانہ کنڈی کے علاقوں میں تین افراد دھماکے ہوچکے ہیں۔19 اپریل کو جگلانو گائوں میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔