اسلام آباد// پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے جس کے بعد پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھی ان کی صحتیابی کی تصدیق کردی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وزیرِ خارجہ کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعائیں کیں۔قبل ازیں شاہ نے وائرس کی روک تھام کیلئے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تر ملاقاتیں اور سیاسی و قومی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں۔صحتیابی کا اعلان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تشخیص کے بعد میرا علاج فوری طور پر شروع کیا گیا جس سے میری صحت بہتر ہوتی گئی۔
شاہ محمود قریشی صحتیاب
