شاہ فیصل چاکلیٹ بوائے: قیوم وانی

سرینگر//ڈاکٹر شاہ فیصل کو چاکلیٹ بوائے قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی میں شامل ہونے والے سابق ٹریڈ یونین لیڈر عبدالقیوم وانی نے موصوف پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی محکمہ تعلیم سے نکال باہر کرنے سے ہی محکمہ نے آزادی حاصل کرلی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے تب ہی آزادی حاصل کرلی ہے جب شاہ فیصل کو محکمہ کی نظامت سے نکال باہر کیا گیا۔وانی نے بتایا کہ شاہ فیصل کوئی بھی بے ہودہ بات کرسکتا ہے۔ میں اس بات کو بار بار دہراتا رہوں گا کہ شاہ فیصل ایک رائے پر ٹکنے والا انسان نہیں ہے۔ (کے این ایس)