اننت ناگ //اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ شاہ آبادبالا میںجموں وکشمیر بنک کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔20دیہات پر مشتمل اس علاقے کی آبادی60ہزار کے قریب ہے ۔ یہاں جموں و کشمیر بنک کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو 25کلو میٹر دور ویری ناگ پہنچنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج تک کئی بار حکومت اور جموں و کشمیر بنک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی کہ علاقے میں بنک کی شاخ قائم کی جائے تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ۔