شاہ آبادپریمیر لیگ | سلطان ویرئرس اننت ناگ نے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا

cricket batsman and a catcher

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں موجود سپورٹس سٹیڈیم میں اتوار کے روزشاہ آباد پرائمر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل مقابلہ منظور کرکٹ کلب سادی واڈی اور سلطان وائریرس کے درمیان کھیلا گیا ہے ۔جس میں سلطان وائیرس نے سادی واڈہ کو 24رن سے شکست دی ہے ۔ اس ٹورنا منٹ میں کل32ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔ میچ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر سلطان وئیرس اننت ناگ کے ایک مایہ ناز کھلاڑی عازم اسد ساکن بانہال کومین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔