شاہین شاہ آفریدی کا ہونے والے سسر کے ساتھ ورک آؤٹ

کراچی/پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اپنے ہونے والے سسر کے ساتھ ورک آؤٹ کی تصویر وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر اور سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اصل ورک آؤٹ تب شروع ہوتا ہے جب آپ جم میں لالہ کے ساتھ ہوں‘، شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ بھی کیا۔پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دونوں اسٹارز کو جم کے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔