شاہین سپورٹس اکیڈیمی ترال کے اہتمام سے دوڑ مقابلہ منعقد | 70سے زائد کھلاڑی شریک،فاتحین میں انعامات تقسیم

ترال //ترال میں شاہین سپورٹس اکیڈیمی  ترال اور لینو مارشل کلب کے اشتراک سے دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 70سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا ۔اتوار کی صبح دوڑ کا اہتمام بٹہ گنڈ کراسنگ سے شروع ہو کر لٹل اینجلز سکول دیور روڑ ترال کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔سٹیزنز کونسل ترال کے چیئر مین فاروق ترالی نے دوڑ میں شریک کھلاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔دوڑ کے اختتام پر لٹل اینجلز سکول دیور روڑ ترال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں ،جن میںسید گل بدین سرینگرنے پہلی،سید عمر فاروق سرینگرنے دوسری اورتنویر احمد بٹ دیور ترال نے تیسری پویشن حاصل کی اور انہیںاسناد،ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ دیگر20کھلاڑیوں کو بھی ٹرافی دی گئی ۔اس دوران دوڑ میں تعاون کرنے والے مختلف اداروں کے مالکوں اورترال سے تعلق رکھنے والے تمام میڈیا نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔