شاہراہ 5گھنٹے تک بند

 
بانہال // بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر  پیڑاکے مقام پر بھاری پسیاں اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدھ کی صبح 5گھنٹے تک بند رہی۔سہ پہر چار بجے کے قریب درماندہ ٹریفک کیلئے  شاہراہ کویکطرفہ طور بحال کیا گیا۔پیڑا کے مقام پر ایک پہاڑی سے بھاری چٹانیں اور پتھر شاہراہ پر گر آئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک ٹھپ ہو گئی۔ پیڑا اور رام سو کے درمیان کئی کلومیٹرتک ٹریفک جام ہوگیا اور ٹریفک جام میں پھنسی درماندہ گاڑیوں کو  ایک ایک کرکے نکالا گیا۔