شاہراہ کی ضروری مرمت ، آج ٹریفک بند رہیگا

 سرینگر//ضروری مرمت کے پیش نظر آج حسب معمول سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہے گی۔ سرینگر یا جموںسے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ خیال رہے کہ محکمہ ٹریفک نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے ٹریفک پر جمعہ کو پابندی رہا کریگی چاہیے مسافر گاڑیاں ہوں یا سیکورٹی فورسز کی کانوائے ہوں۔حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق ہر طرح کی گاڑیوں پر ہوگا۔