شاہراہ کی بحالی کے ساتھ ہی1000مال بردار گاڑیاں کشمیر روانہ

سرینگر // آئی جی پی ٹریفک الوک کمار نے کہا ہے کہ شاہراہ کے جزوری طور بحال ہوتے ہی جموں سے کشمیر کی طرف قریب 1000سے زیادہ گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ۔’کشمیر عظمیٰ ‘کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران الوک کمار نے کہا کہ شاہراہ کو جزوری طور پر بحال کرنے کے بعد درماندہ ہوئے قریب 500ٹینکر گاڑیوں اور 600دیگر مسافر اور مال برداد گاڑیوں کو کشمیر کی طرف روانہ کیا گیا اور یہ گاڑیاں جواہر ٹنل کو کراس کر کے کشمیر کی طرف روانہ تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک اُس وقت شاہراہ پر مسلسل ٹریفک کی بحالی میں لگا ہوا ہے اور شام دیر گئے تک یہ گاڑیاں کشمیر کی طرف روانہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل ،پٹرول اورڈیزل سے بھرے ساڑھے 4سو ٹینکر ،500مسافر اور لوڈ کیرئر گاڑیوں کے علاوہ مال سے بھرے 100ٹرک کشمیر پہنچائے گے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں اس وقت بہت سی گاڑیوں پر مال بھرا جا رہا ہے تاکہ وہ کشمیر کی طرف روانہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آج موسم ٹھیک رہا تو اُن کی پہلی کوشش ہو گی کہ کشمیر کی طرف مال بردار اور تیل وپٹرول ٹینکر گاڑیوں کو روانہ کیا جائے ۔