شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری

 بانہال // شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری ہے اور جمعہ کو وادی سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ شاہراہ کی خراب حالت کے پیش نظر گاڑیوں کی نقل وحمل سست رہی۔ٹریفک کنٹرول روم رام بن نے بتایا کہ وادی سے جموں کی طرف 3500 کے قریب مال اور مسافر بردار گاڑیوں کو مقرر کئے گئے اوقات کے اندر اندر قاضی گنڈ سے آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی جن میں بارہ سو سے زائد مسافر بردار گاڑیاں شامل تھیں ۔