شاہراہ پر کار حادثہ ایک زخمی

بانہال // جمعرارت کی شام دیر بانہال کے نزدیک جموں سے سرینگر کی طرف آنے والی ایک کار کو حادثہ پیش آیا اور اس میں واحد سوار معمولی زخموں کے ساتھ بچ نکلا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کار جموں سے وادی کشمیر کی طرف آنے کے دوران بانہال کے نزدیک رتن باس علاقے میں سڑک سے لڑھک کر نیچے گر گئی اور اس میں واحد سوار زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے فورا بعد پولیس اور بانہال والنٹیرس کے رضاکاروں نے بچاو کاروائیوں کے بعد زخمی کو ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقیل کیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے اور اسے ائے معمولی زخموں کا علاج کیا گیا ہے۔