بانہال//بدھ کی صبح پولیس تھانہ رامسو کی حدود میں آنے والے پنتھیال کے مقام ایک تیز رفتار ڈمپر نے ایک سوفٹ کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار اور ڈمپر سڑک سے لڑھک کر ایک سو فٹ نیچے نالہ میں گر گئے۔ اس حادثے میں ڈمپر اور کار کا ایک ایک مسافر زخمی ہوا ہے جبکہ سوفٹ کار سے ایک شخص کے فرار ہونے کی بھی خبر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈمپر نمبر JK-19 /8206جس کا ڈرائیور بشیر احمد ولد منگہ ساکنہ سنگلدان گول بانہال سے رام بن کی طرف جارہا تھا کہ پنتھیال کے قریب پہنچنے پر مخالف سمت سے آنے والی کار نمبر JK92AK/6061سے ٹکرایا اور دونوں گاڑیاں پنتھیال کے مقام جموں سرینگر شاہراہ سے قریب ایک سو فٹ نیچے گر گئے ۔سوفٹ کار ڈرائیور نامعلوم نے بغیر کسی اجازت کے اس کار کی ڈکی میں بڑے ظالمانہ اور غیر انسانی طریقے سے دو گائے کو لدھا ہوا تھا ۔ اس حادثے میں ڈمپر ڈرائیور بشیر احمد اور کا کا ایک سوار کے جانوروں سے لدے پایا گیا اور حادثے کی وجہ سے ڈمپر کا ڈرائیور بشیر احمد اور کار کا ایک سوار عامر احمد ولد محمد آزاد ساکنہ چورثھ ضلع کولگام زخمی ہوئے ہیں اور دونوں کو پی ایچ سی رامسو منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقیل کیا گیا ہے اور دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے کے بعد سوفٹ کار سے ایک سوار فرار ہوا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ وہ ہی کار کو چلا رہا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن رامسو میں ایک کیس نمبر 124/2021زیر دفعہ 279 / 337 /188 انڈین پینل کوڈ اور 11 PCAایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔
شاہراہ پر ڈمپر اور سوفٹ کا رکے درمیان ٹکر، 2 زخمی
