شاہراہ پر پولیس چیکنگ میں اضافہ

منجاکوٹ//منجاکوٹ میں پولیس کی طرف سے تلاشی کادائرہ وسیع کردیاگیاہے اور شاہراہ پر آنے جانے والی گاڑیوں کو روک ان کی تلاشی لی جاتی ہے ۔ یہ تلاشی کارروائی پندرہ اگست کے پیش نظر کی جارہی ہے ۔ ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری کی نگرانی اور ایس ایچ او منجاکوٹ اعجا ز حیدر کی قیادت میں دن بدن چیکنگ کا سلسلہ سخت ہوتاجارہاہے ۔بدھ کے روز بھی دن بھر پولیس اہلکار گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لیتے رہے ۔