شاہراہ پر ٹریفک خلاف ورزیوں کیخلاف پولیس متحرک

بانہال//ٹریفک خلاف ورزیوں کی بدعت پر قابو پانے اور لوگوں کو تیز رفتاری ، اور لوڈنگ ،ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کا استعمال اورہولی کے تہوار پر شراب کے مُضر اثرات سے باخبر بنانے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک نے قومی شاراہ پر سنجے بھگت نے دیگرٹریفک افسراں کے ہمراہ قوم،ی شاہراہ پر ناشری،بانہال اور ڈوڈہ۔کشتواڑ سڑک پر ٹریفک کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ایک ٹاٹا سومو کو بھی ضبط کیا گیا اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر 25000روپے بطور جُرمانہ لاگو کیا گیا ۔ایس ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ سنجے بھگت کی قیادت میں ایک ٹیم نے قومی شاہراہ ناشری پر  سو سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا ۔ گاڑیوں کے ڈاکومنٹس کی چیکنگ کے دوران ایک ٹاٹا سومو کو بغیر فٹنس سرٹفیکٹ کے پایا گیا اور اسے ضبط کیا گیا ۔ٹریفک خلاف ورزیوں کے پاداش میں خاطی لوگوں سے25400 روپے بطور جُرمانہ وصول کیا گیا.ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ بانہال سیکٹر وشال منہاس کر رہے تھے۔ٹیم نے ڈرائیوروں اور ایجنٹوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تنبہیہ کی۔