شاہراہ پر واقع قصبوں میں عید کا بھاری رش، لوگوں نے جم کر خریداری کی

محمد تسکین
بانہال// اتوار کے روز نظر ضلع رام بن کے بانہال ،رامسو ، اْکڑال پوگل پرستان، رام بن ، گول ، چندرکوٹ اور بٹوت کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں عید کی خریداری کا بھاری رش رہا اور قصبوں کے بازار ہزاروں لوگوں سے بھرے پڑے تھے۔ تقریباً تمام لوگوں نے عید کیلئے تمام خریداری اتوار کو ہی مکمل کی ۔ لوگوں نے سودا سلف ، گوشت ، دودھ ، ڈہی ، ملبوسات وغیرہ کی جم کر خریداری کی۔ اس دوران شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں اتوار کو بھی وقفے وقفے کا ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے شاہراہ کے مسافروں ، راہگیروں اور دکانداروں کو اتوار جے روز بھی ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔