بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے ماروگ علاقے میں سیتا رام پسی کے مقام کڑکتی دھوپ میں بھی پتھر اور ملبہ گر رہا ہے جس کی وجہ سے اتوارر کی دوپہر سے ٹریفک کی نقل و حرکت بار بار متاثر ہو رہی ہے اور ٹریفک کی لمبی لمبی قطاروں کو ایک ایک کرکے نکالا جا رہا ہے ۔ اس بارے میں بات کرنے پر ایس ایس پی نیشنل ہائی وے شبیر احمد نے بات کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رام بن کے ماروگ علاقے میں سیتا رام پسی پر اتوار کی دوپہر سے وقفے وقفے سے پتھر گر رہے ہیں اور ٹریفک کی نقل و حرکت بار بار متاثر ہورہی ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کی مشینری کی مدد سے گرتے ملبے اور پتھروں کو سڑک سے ساتھ ساتھ صاف کرکے شاہراہ کو قابل آمدورفت رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی اور یہاں ٹریفک کی رفتاری سست ہے اور ایک ایک کرکے گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف نکالا جا رہا ہے ۔