شاہراہ پر آج دو طرفہ مسافر ٹریفک چلے گا | مال بردار ٹرک قاضی گنڈ سے جموں کی طرف چھوڑے جائینگے

بانہال // جمعہ کے روز شاہراہ پر معمول کا ٹریفک بغیر کسی خلل کے جاری رہا اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافر بردار گاڑیوں نے دو طرفہ ٹریفک میں اپنی منزلوں کا رخ کیا۔ جمعہ کی علی الصبح بانہال کے علاقوں میں بارشوں کی ہلکی فوار ہوئی تھی تاہم دن بھر موسم دھوپ اور چھاؤں کے درمیان چلتا رہا اور شاہراہ پر دو طرفہ مسافر اور یکطرفہ مال بردار ٹریفک بغیر کسی خلل کے چلتا رہا۔ جمعہ کے روز مسافر گاڑیوں کو طرفہ جبکہ مال بردار ٹرکوں کو ادہمپور سے وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت تھی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور ٹریفک بغیر خلل کے جمعہ شام ساتھ جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک اور موسم کی بہتر صورتحال کے پیش نظر سنیچروار کو مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے سفر کی اجازت ہوگی جبکہ مال بردار ٹرکوں کو ذگِ قاضی گنڈ سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔