بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پرمنگل کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف تازہ اورپیر کی شام سے درماندہ پڑے ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی تاہم بانہال میں شاہراہ پر فورلین ٹنل کے ورکروں کے دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں جواہر ٹنل کے آر پار لگ کر جام کی صورت اختیار کر گئیں اور جموں جانے والی گاڑیاں سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھیں۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ منگل کو درماندہ اور کشمیر سے جموں جانیو الے تازہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی اور پہلے مسافر گاڑیوں اور بعد میں ما ل بردار گاڑیوں کو جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوگام کے مقام لوگوں کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی تاہم اس پر منگل کی سہہ پہر تک قابو پایا گیا اور ٹریفک کو آگے بڑھانے کا عمل منگل کی شام تک جاری تھا۔