شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

بانہال// پیر کے روزجموں سرینگر شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دوطرفہ چلنے کی اجازت تھی اور بعد میں وادی سے ٹرکوں کو بھی جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔موسم سرما میں پہلی بار شاہراہ پر چھوٹی و بڑی گاڑیوں کو دو طرفہ طور چلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کے روز موسم اور سڑک کی بہتر صورتحال کے پیش نظر شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ دوپہر بعد جھکھینی  اور ادہمپور سے مال بردار ٹرکوں کو بھی وادی کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔ٹریفک پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کے روز سفر شروع کرنے سے قبل شاہراہ کے بارے میں جانکاری حاصل کریں تاکہ راستے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔