بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر پسیوں کے گرنے اور ٹریفک جام کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ اتوار کی صبح رامسو کے نزدیک اتوار کو ایک اور پسی گر آئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک تھم گئی تاہم بعد میں دوپہر بعد شاہراہ کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ آج معمول کے ٹریفک میں وادی کشمیر سے جموں کی طرف یک طرفہ طور چلنے کی اجازت تھی۔ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر رامسو اور بانہال کے درمیان کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا اورآخری خبریں ملنے تک کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ٹریفک جام کا سلسلہ جاری تھا ۔