مینڈھر// ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم چوہدری نے مینڈھر سے تبادلے کے بعد سنیچروار کو ڈی وای ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ کا چارج سنبھالا۔ ان کے چارج سنبھالنے پر مینڈھر کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ شاہد نعیم چوہدری نے جس مینڈھر میں ایمانداری سے کام کیا ہے اس سے بھی اچھا کام پونچھ میں کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ موصوف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور مینڈھر میں اچھی یادیں چھوڑ کر گئے ہیں ۔