شام چودھری کا ترکوٹہ نگرمیں عوامی دربار

 جموں// وزیر برائے پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے پارٹی کے صدر مقام ترکوٹہ نگر میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر اپنی تقریر میں شام چودھری نے کہا کہ بی جے پی ۔ پی ڈی پی کی مخلوط سرکار عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے موثئر قدم  اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، سب کاساتھ ، سب کا وکاس کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بی جے پی نے اس طرح کے عوامی درباروں کا ایک شیڈول مرتب کیا ہے جوکہ مرحلہ وار طور پر ہر علاقے میں منعقد کئے جائیں گے۔اس دوران متعدد عوای وفود نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا ۔ وزیر نے وفود کو غور سے سنا اور جائیز مسائل کو مرحلہ وار طور پر حل کرنے کا یقین دلایا۔