جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کاروباریوں اور مظاہرین کے ہمراہ مانڈا، امبپھلا میںسرکار، ارکان اور محکمہ بجلی کے خلا ف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین محکمہ بجلی پر غفلت شعاری کاالزام لگا رہے تھے اور کہا کہ انکی غفلت شعاری سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بہاری لعل شرما کی شام ٹائر ہائوس کی دو منزلہ عمارت خاکستر ہوئی ۔مظاہرین کا الزام تھا کہ ٹائر ہائوس کو کافی نقصان ہوا ہے اور سرکار سے اسکے حق میں فوری طور سے معاوضہ منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومنٹ کے ریاستی صدر سنیل ڈمپل نے ارکان ، پی ڈی ڈی پر الزام لگایا کہ انہوںنے غیر معیاری بکس نصب کئے ہیں ،جو معمولی لوڈ سے ہی خاکستر ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جانی پور۔ ہائی کورٹ روڈ پر پی ڈی ڈی کنکشز آگ سے خاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے پی ڈی ڈی کے بیکار گرڈ اسٹیشنوں اور محکمہ کی جانب سے غیر میعاری مواد استعمال کرنے پر کاروائی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے گورنر سے ریاست میں پری۔پوسٹ سمارٹ میٹر نصب نہ کرنے کی اپیل کی کیونکہ ریاست ایک پسماندہ اور غریب ریاست ہے اور عوام یہ بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر بجلی اسٹیشن پرانے ہو گئے ہیں ،جو اب بیکار ہوگئے ہیں ،انہوں نے ان اسٹیشنوں کو جدید بنانے کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ لوگوں کو سہولیت ہو۔انہوں نے کہا بجلی کٹوتی سے شہر میں پانی کی سخت قلت پیدا ہوئی ہے۔ مظاہرین میںبہاری لعل شرما ، سندیپ کمار، دیپک کمار، مہیش کمار، دیوانشو کپائی، شام سروپ، ہربنس ٹنڈن ، منجیت آنند، اجے مہتہ، راجیش تال، چمن پوار ،انیل ابرول، ارجن کمار و دیگران بھی شامل تھے۔
شام ٹائر ہائوس کی دو منزلہ عمارت خاکستر
